توحید انسانّیت کی منزل
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا ہی انسان کو وہ قابلِ اعتماد رہنمائی دیتا ہے جس کی مدد سے وہ روشنی اور اندھیرے میں یکساں طور پر درست سفر کر سکے۔ خدا انسان کا خالق اور مالک ہے۔ وہی اس کا حق دار ہے کہ وہ انسان کو بتائے کہ زندگی کیا ہے اور موت کیا ہے۔ انسانیت کا قافلہ کہاں سے شروع ہوا اور وہ کہاں جا رہا ہے۔ وہ صحیح راستہ کیا ہے جس پر چل کر وہ بھٹکے بغیر منزل پر پہنچ سکے۔ ہر انسان کی سب سے پہلی اور سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ وہ اس خدا کو پائے، وہ اپنے آپ کو خدا سے وابستہ کرے، وہ اس سے محبت کا تعلق قائم کرے۔ وہ اپنی پوری زندگی کا رخ خدا کی طرف موڑ دے۔ خدا رخی زندگی (God oriented life) ہی اس دنیا کی واحد درست زندگی ہے۔ جو ایسی زندگی کو اپنائے وہی کامیاب ہے اور جو ایسا نہ کر سکے وہی محروم اور ناکامیاب۔ کائنات کا نور قرآن کی سورہ نمبر 24 میں بتایا گیا ہے: اللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ (النور: 35) اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ یعنی اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader