دیباچہ
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
دیباچہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی اسٹوڈنٹس یونین کی طرف سے ستمبر 1958ء میں اسلامی تقریروں کا ایک ہفتہ منایا گیا جس میں مختلف علماء اور مفکرین نے اسلام کے مختلف پہلوؤں پر تقریریں کیں۔ اس سلسلہ کا عنوان تھا ـــ سلسلۂ تقاریر اسلام: Series of Lectures on Islam اس موقع پر راقم الحروف نے 6 ستمبر 1958ء کو یونیورسٹی کے یونین ہال میں ایک تقریر کی۔ یہ تقریر بعد کو اردو میں "حقیقت کی تلاش" اور عربی میں "الفحص عن الحق" کے نام سے شائع ہوئی۔ زیر نظر کتاب اسی تقریر کا نظر ثانی کیا ہوا ایڈیشن ہے۔ مکتبہ الرسالہ کی طرف سے جو کتابیں شائع ہوئی ہیں، ان میں سے کچھ علمی اسلوب میں ہیں اور کچھ سادہ اسلوب میں۔ زیر نظر کتاب سادہ اسلوب والی کتابوں کی فہرست میں ایک اضافہ ہے۔ اس کو اسلام کے عمومی تعارف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وحید الدین

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader