Urdu book · حکمتِ اختلاف

آرٹ آف لائف

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

آرٹ آف لائف ایک فوجی جنرل نے بتایا کہ آرٹ آف وار (art of war) کیا ہے۔ اُس نے کہا کہ ـــ سب سے زیادہ مؤثر مسلح فوج وہ ہے جو غصہ اور نفرت کے بغیر لڑائی کرے: The most effective armed forces are those who fight without anger or hate. ایسا کیوں ہے کہ غصہ اور نفرت کے بغیر لڑی جانے والی جنگ زیادہ کامیاب جنگ ہوتی ہے۔ اُس کا سبب یہ ہے کہ جب فوج غصہ اور نفرت سے خالی ہو تو وہ زیادہ بہتر انداز میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔ غصہ اور نفرت، انسان کی عقل کو مائوف کر دیتے ہیں۔ ایسی حالت میں اُس کے لیے زیادہ بہتر تدبیر کا اختیار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ اصول صرف آرٹ آف وار کا اصول نہیں ہے، بلکہ وہ آرٹ آف لائف کا اصول بھی ہے۔ میدان جنگ سے باہر جو انسانی زندگی ہے، وہاں بھی مسلسل طور پر افراد اور گروہوں کے درمیان پرامن مقابلہ جاری رہتا ہے۔ اِس پرامن مقابلے میں ضرورت ہوتی ہے کہ فرد یا گروہ اپنے معاملے کی کامیاب منصوبہ بندی کریں۔ یہ کامیاب منصوبہ بندی دوبارہ وہی ذہن کر سکتا ہے جو غصہ اور نفرت سے خالی ہو، جو غیر متاثر ذہن کے تحت حالات کا اندازہ کرے، جو واقعات کا منفی اثر لیے بغیر اپنی تدبیر کا نقشہ بنائے۔ ایسا انسان معاملات کو بے لاگ انداز میں دیکھتا ہے، وہ خالص حقائق کی روشنی میں اپنے عمل کا نقشہ بناتا ہے۔ ایسے ہی لوگ اپنے حریف کی پوزیشن کا صحیح اندازہ کرتے ہیں۔ اور جو لوگ ایسا کریں، وہی کامیابی کی منزل تک پہنچتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آرٹ آف لائف کا اصول بھی وہی ہے جو آرٹ آف وار کا اصول ہے۔ دونوں ہی میں کامیابی وہ لوگ حاصل کرتے ہیں جو معاملات پر مثبت ذہن کے تحت غور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page