Urdu book · حکمتِ اختلاف

خاتمه کلام

Urdu book, p. 281

By Maulana Wahiduddin Khan

حکمتِ اختلاف اختلاف کو انسانی زندگی سے ختم کرنا ممکن نہیں۔ اس دنیا میں کوئی بھی سماج فرق و اختلاف سے خالی سماج نہیں۔ پیدائش کے اعتبار سے، ہر مرد مسٹر ڈفرنٹ ہوتا ہے اور ہر عورت مس ڈفرنٹ ۔ یہ فرق و اختلاف خود خدا کے تخلیقی نقشہ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ایسی حالت میں قابلِ عمل صورت صرف یہ ہے کہ اختلاف کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کا اصول اختیار کیا جائے، نہ کہ اس کو مٹانے کا۔ فطرت کے اس اصول کا تعلق مذہبی معاملہ سے بھی ہے اور سیکولر معاملہ سے بھی۔ یہ فرق و اختلاف کوئی بُرائی نہیں، بلکہ وہ ترقی کے لیے زینے کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرآن کے مطابق، صلح بہتر ہے۔ صلح کیا ہے ۔ اختلاف کو مٹانے پر زور نہ دینا بلکہ اختلاف کو گوارا کرتے ہوئے بہتر تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا۔ دوسرے الفاظ میں " اختلاف کے باوجود اتحاد “۔ یعنی رائے کی سطح پر اختلاف، سماج کی سطح پر خوش گوار تعلق ۔ یہی اس دنیا میں منصوبہ تخلیق کے مطابق، ترقی کا راز ہے۔ PDF Buy ISBN 978-93-89766-69-1 9 789389 766691 Goodword Books CPS International

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page