اختلاف کا مسئلہ
Urdu book, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
کریں ۔ دو عالمی جنگ خصوصاً جاپان کی تباہی نے تمام دنیا کو اس سے روک دیا ہے کہ وہ اختلاف کا خاتمہ بذریعہ جنگ کریں : اختلاف بذریعہ جنگ کا دور اب ختم ہو گیا ہے، اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ انسان کو ” تلوار“ کی بنیاد پر فیصلے کا بدل مل گیا ہے، اور وہ ہے ڈسنٹ (dissent)، یعنی اختلاف رائے کو اعتدال کے دائرے میں رکھنا، اس کو نفرت اور نزاع تک نہ پہنچنے دینا۔ انسان کی عقل نے یہ ریلیز (realize) کر لیا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر پیدا ہونے والے نزاع کو ریزن کی سطح پر پنج کیا جا سکتا ہے۔ پہلے زمانے میں حالت یہ تھی کہ اختلاف کو بزور طاقت سختی کے ساتھ دبایا جاتا تھا۔ یورپ کے حوالے سے اس کی تفصیل ڈریپر (وفات 1882ء ) کی کتاب ”معرکہ مذہب و سائنس “ میں دیکھی جاسکتی ہے : مگر یہ صرف یورپ کا مسئلہ نہیں تھا، ساری دنیا میں یہی طریقہ رائج تھا۔ اس کے برعکس، موجودہ دور میں بات چیت کی سطح پر اختلاف کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ یہ وہی دور ہے، جس کو ایک حدیث رسول میں ”لا الہ الا اللہ کے ذریعہ قلعہ فتح کرنا“ کہا گیا ہے ( صحیح مسلم، حدیث نمبر 2920)۔ یعنی پیس فل انداز میں ڈائیلاگ کے ذریعہ اختلاف کو پہنچ کر کے مقصد حاصل کرنا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader