Urdu book · حکمتِ اسلام

ایک کتاب

Urdu book, p. 294

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لیے ایک ضخیم کتاب تبلیغی نصاب یا فضائل اعمال کو عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کتاب میں کئی چیزوں کے فضائل پر ابواب موجود ہیں مگر اس میں فضائل شکر کا کوئی باب نہیں ۔ جماعت اسلامی میں (اسلام کے مکمل نظام ) پر بہت سی کتابیں چھاپی گئی ہیں ۔ مگر شکر خداوندی پر ان کے یہاں کوئی کتاب موجود نہیں ۔ یہی حال دوسرے تمام اداروں کا ہے ۔ مسلمانوں کے جلسوں میں دوسرے موضوعات پر جوشیلی تقریریں ہوتی ہیں ۔ مگر میرے علم کے مطابق ، شکر خداوندی کے موضوع پر کوئی تقریر نہیں ہوتی ۔ میں اپنے تجربہ کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں سے سب سے بڑی چیز جو اٹھ گئی ہے وہ شکر خداوندی کی اسپرٹ ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی محرومی یہی ہے ۔ اسی محرومی کا یہ نتیجہ ہے کہ اب ان کی زبان سے شکر کے کلمات نہیں نکلتے ، ہر ایک بس ناشکری کے الفاظ بول رہا ہے ۔ یہ بلاشبہ ایک بے حد خطرناک علامت ہے ۔ ہماری اصلاحی کوششوں کا نشانہ یہی داخلی کمزوری ؀ ہے یہ بھی ہے ب جو ہو مد رہ ہونا چاہیے نہ کہ کوئی بیرونی خطرہ ۔ اتے تو اُن لوگوں کی طرح ہے کہ جن کے دلوں پر مہر لگ گئی ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page