Urdu book · حکمتِ اسلام

حکمتِ قرآن

Urdu book, p. 82

By Maulana Wahiduddin Khan

فطرت کے اسی اُصول کو ایک مشہور مقولہ میں اس طرح بیان کیا گیا ہے ــــ انتظار کرو اور دیکھو (wait and see) یہ ایک عالمی تجربہ ہے جو اس مقولہ کی صورت میں ڈھل گیا ہے۔ اس معاملہ میں یہی مذہبی تعلیم بھی ہے اور یہی فطرت کا تقاضا بھی۔ قوموں کا عروج وزوال قرآن کی سورہ نمبر ۱۳ میں بتایا گیا ہے کہ قوموں کے عروج و زوال کا قانون کیا ہے۔ یہ فطرت کے ایک اُصول پر مبنی ہے جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں کیا گیا ہے ــــ ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم: بے شک اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اُس کو نہ بدل ڈالیں جو اُن کے جی میں ہے (الرعد (۱۱) قرآن کی اس آیت میں ما بقوم سے مراد کسی قوم کی اجتماعی حالت ہے اور ما بأنفس سے مراد کسی قوم کی انفرادی حالت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی قوم کی اجتماعی ترقی کا راز یہ ہے کہ اُس کے افراد کے اندر انسانی صفات (human qualities) اعلیٰ درجہ میں موجود ہوں ۔ اس کے برعکس کسی قوم کا اجتماعی زوال اُس وقت ہوتا ہے جب کہ اُس کے افراد کے اندر اعلیٰ انسانی صفات باقی نہ رہیں ۔ فرد کی حالت ہی پر ترقی کا انحصار بھی ہے اور تنزل کا انحصار بھی۔ فطرت کا یہ قانون بتاتا ہے کہ کوئی قوم اگر زوال کا شکار ہو جائے تو اُس کو دوبارہ اُٹھانے کا عمل کہاں سے شروع کرنا چاہئے۔ اس کا واحد کارگر طریقہ یہ ہے کہ افراد کے اندر پھر سے شعوری بیداری لائی جائے۔ افراد کے سیرت و کردار کو بلند کیا جائے ۔ افراد کے اندر اتحاد اور انسانیت کی روح کو جگایا جائے۔ قومی اصلاح کا یہی واحد طریقہ ہے۔ اس کے برعکس اگر قومی اصلاح کے نام پر عمومی تحریک (mass movement) چلائی جائے ، جلسوں اور عوامی تقریروں کے ذریعہ بھیڑ کو مخاطب کیا جائے تو ایسے عمل کا کوئی مطلوب نتیجہ ہرگز نکلنے والا نہیں۔ اس قانون کے مطابق کسی قوم کی خارجی حالت ہمیشہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page