Urdu book · انسان اپنے آپ کو پہچان

سب سے بڑا مسئلہ

Urdu book, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

سب سے بڑا مسئلہ اگر کسی مجلس میں یہ سوال اٹھایا جائے کہ آج انسان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تو مختلف لوگ اس کا مختلف جواب دیں گے ۔ کوئی کہے گا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ بند کیا جائے ، کوئی دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دے گا۔ کوئی کہے گا کہ پیداوار اور تقسیم کے نظام کو درست کرنا یہ موجودہ انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ غرض طرح طرح کے جوابات سنائی دیں گے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان ابھی انسان کو نہیں جانتا اگر وہ اپنے آپ کو جانتا تو سب کے جوابات ایک ہوتے ۔ سب یہ کہتے کہ آج انسان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انسان اپنی حقیقت کو بھول گیا ہے ۔ وہ اس حقیقت سے غافل ہے کہ اسے ایک روز مرنا ہے اور مرنے کے بعد اپنے مالک کے پاس حساب کتاب کے لیے جانا ہے ۔ اگر ہم زندگی کی حقیقت کو سمجھ لیں تو ہم دنیا کو نہیں بلکہ آخرت کو اپنا اصل مسئلہ قرار دیں گے ۔ آج بھی دنیا کے بیشتر انسان خدا اور آخرت کو مانتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ اس کے منکر ہو گئے ہوں ، مگر اس ماننے کا کوئی تعلق ان کے عمل سے نہیں ہے ۔ حقیقی زندگی میں ہر شخص کے سامنے صرف یہ سوال ہے کہ وہ اپنی آج کی دنیا کو کس طرح کامیاب بنائے ۔ اگر ہماری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page