Urdu book · انسان کی منزل

خدا کا کریشن پلان

Urdu book, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

چیزوں میں سب سے زیادہ بہتر اور با معنی وجود۔ جنت وہ دنیا ہے جہاں انسان جیسی مخلوق اپنی کامل تسکین پا سکے۔ جہاں انسان اُس طرح سوچے جس طرح وہ سوچنا چاہتا ہے۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو دیکھے جن کو دیکھنا اُس سے مرغوب ہے۔ جہاں وہ اُن آوازوں کو سنے جو حقیقی معنوں میں اُس کو لذتِ سماعت عطا کرنے والی ہوں۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو چھوئے جن کو چھونا اُس کو اعلیٰ درجے کی لذتِ لَمْس عطا کرتا ہے۔ جہاں اُس کو ایسے لوگوں کی صحبت ملے جن کی صحبت میں رہنا اُس کی زندگی کو آخری حد تک با معنی بنانے والا ہے۔ جہاں کی ہوائیں اُس کے لیے حیات بخش جھونکے کی حیثیت رکھتی ہوں۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو کھائے جن کو اُس کا ابدی ذوق کھانا چاہتا ہے، اور اُن چیزوں کو پیے جن کو پینا آج اُس کے لیے صرف ایک حسین تصور بنا ہوا ہے۔ اس معیاری دنیا کا نام جنت ہے۔ یہی وہ جنت ہے جس کی تمنا ہر عورت اور مَرد کے دل میں بسی ہوئی ہے۔ یہی وہ جنت ہے جہاں انسان کی شخصیت پورے معنوں میں فل فل مینٹ (fulfilment) حاصل ہوگا۔ انسان اپنے پورے وجود کے ساتھ اسی جنت کا طالب ہے۔ اور جنت اپنے پورے وجود کے ساتھ ایسے ہی انسان کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ وقت آنے والا ہے جب کہ جنت اور انسان ایک دوسرے سے ملیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا لیں جیسے کہ دونوں نے اپنے اُس جوڑے کو پا لیا جو اُن کے لیے بنایا گیا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page