Urdu book · اسلام اور عصر حاضر
مذہب کی اہمیت
Urdu book, p. 6
By Maulana Wahiduddin Khan
" اسلام عصرِ حاضر میں" ویسا ہی ایک جملہ ہے جیسا کہ " سورج عصرِ حاضر میں"، اسلام ، بالفاظِ دیگر خدا کی سچی ہدایت، ابدی حقیقتوں کا اظہار ہے۔ انسان کو اپنی زندگی کی مادی تعمیر کے لیے جس طرح سورج کی روشنی کی مستقل ضرورت ہے۔ اسی طرح اس کو اپنی زندگی کی روحانی اور اخلاقی تعمیر کے لیے خدا کی سچی ہدایت (اسلام) کی لازمی ضرورت ہے۔ جو لوگ اسلام کو نہ اپنائیں وہ گویا روحانی اور اخلاقی معنوں میں اسی نادانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو وہ شخص کرے گا جو اپنی زندگی کی مادی تعمیر اس طرح کرے کہ اس نے سورج کو اپنی فہرست سے حذف کر دیا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ سورج کے بغیر آدمی کی دنیا اندھیری ہے اور ہدایت کے بغیر آدمی کی آخرت اندھیری۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader