تعصب یا خدا پرستی
Urdu book, p. 77
By Maulana Wahiduddin Khan
تعصب یا خدا پرستی آخر میں میں یہ کہوں گا کہ مذہب یا خدا پرستی کی دو قسمیں ہیں۔ ایک یہ کہ نسلی تعلق یا سماجی حالات کے نتیجہ میں آدمی کا کوئی مذہب بن جائے اور آدمی اس کو پکڑے رہے۔ دوسرے یہ کہ وہ خود اپنی عقل کو استعمال کرے اور سنجیدہ مطالعہ کے ذریعے کسی رائے پر پہنچے اور اس کو شعوری فیصلہ کے تحت اختیار کرلے۔ بظاہر دونوں ہی مذہب دکھائی دیتے ہیں۔ مگر پہلی چیز کا نام تعصب ہے اور دوسری چیز کا نام خدا پرستی۔ خدا ہر قسم کے تعصب اور بے عقلی سے پاک ہے۔ اس لئے خدا کبھی ایسے شخص کو نہیں اپنائے گا جو تعصب اور غیر معقولیت کا سرمایا لئے ہوئے اس کے پاس پہنچے۔ خدا کا محبوب بندہ تو وہی ہے جو تمام تعصبات سے اوپر اٹھ کر سنجیدگی اور معقولیت کے راستہ کو اختیار کرے۔ خدا صرف اس شخص کو اپنے پڑوس کے لئے قبول کرے گا جو اس کا ہم جنس ہو۔ غیر ، ہم جنسوں کو وہ رد کر کے دور پھینک دے گا تا کہ وہ ہمیشہ کے لئے محرومی اور رسوائی کا عذاب سہتے رہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader