Urdu book · اسلام پندرھویں صدی میں
کرنے کا کام
Urdu book, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام ایک ابدی سچائی ہے، جس طرح فطرت کا قانون ایک ابدی سچائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام، انسان کے لیے خدا کا ہدایت نامہ ہے۔ اسلام کا خطاب ہر زمانے کے انسانوں کے لیے ہے۔ اسلام آج کے زمانے کے انسان کے لیے بھی اتنا ہی متعلق (relevant) ہے، جتنا کہ وہ ابتدائی زمانے کے انسان کے لیے متعلق تھا۔ اسلام کا مطالعہ ہر انسان کی ایک شخصی ضرورت ہے۔
