Urdu book · اسلامی زندگی

اخلاص

Urdu book, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

برائیوں سے بچ کر نکل جانے کا نام تقویٰ ہے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا ’’ تقویٰ کیا ہے‘‘ انھوں نے پوچھنے والے سے کہا: ’’کیا تم کبھی کانٹے دار راستے سے گزرے ہو‘‘ اس نے کہا ہاں۔ انھوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا۔ سائل نے کہا: جب میں نے کانٹے کو دیکھا تو میں کنارے ہو گیا اور اس سے بچ کر نکل گیا۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، ذاک التقویٰ (یہی تقویٰ ہے) اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرنا اور بندوں کے لئے خیر خواہ ہونا جریر رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے کے لئے آئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے جریر: بیعت کے لئے ہاتھ بڑھاؤ۔ انھوں نے کہا کس چیز پر۔ آپ نے فرمایا : ان تسلم وجهك والله والنصيحة لكل مسلم (طبرانی) اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دو اور مسلمانوں کی خیر خواہی انھوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ وہ بہت سمجھ دار آدمی تھے۔ بیعت کرنے لگے تو کہا : یا رسول اللہ فیما استطعت (اے خدا کے رسول، جتنا مجھ سے ہو سکے گا) اس کے بعد سب کے لئے یہی رخصت ہو گئی۔ دنیا کی حرص آدمی کو ہلاک کر دیتی ہے عمرو بن عوف انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کو جز یہ لانے کے لئے بحرین بھیجا۔ وہ بحرین سے مال لے کر آئے۔ انصار نے سنا کہ ابو عبیدہ رضہ آگئے تو وہ صبح کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو وہ سامنے آئے۔ آپ ان کو دیکھ کر مسکرائے۔ آپ نے فرمایا : میرا خیال ہے کہ تم نے سن لیا کہ ابو عبیدہ بحرین سے کچھ لے کر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا : أبشروا وأملوا ما يسركم - فوالله ما الفقر بشرت ہو اور خوشی کی امید رکھو۔ خدا کی قسم میں تمھاری اخشى عليكم ولكني اخشى ان تبسط الدنيا فقر کو نہیں ڈرتا۔ لیکن مجھے ڈر ہے کہ تمھارے اوپر دنیا عليكم كما بسطت على من كان قبلكم فتنافسوها اسی طرح پھیلا دی جائے جس طرح تم سے اگلوں کے لئے كما تنافسوها فتهلككم كما أهلكتهم پھیلائی گئی تھی۔ تو تم اس میں حرص کرو جس طرح انھوں نے حرص کی اور اس نے جس طرح ان کو ہلاک کیا تم کو بھی (متفق علیہ) ہلاک کر دے۔ سب سے زیادہ عقل مند، سب سے زیادہ کمزور حسن بن علی رضی اللہ عنہ جب امیر معاویہ رضہ کے حق میں خلافت سے دست بردار ہو گئے تو کوفہ کی مسجد میں آپ نے ایک تقریر کی اس میں دست برداری کے اسباب بتاتے ہوئے فرمایا : الا ان الكيس الكيس التقى و ابلغن العجز الفجور سن لو، سب سے زیادہ دانا وہ ہے جو متقی ہے اور سب (الاستيعاب لابن عبدالبر، جلد صفحه ۳۷۳) سے زیادہ عاجز وہ ہے جو فاجر ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page