اظہارِ دین
Urdu book, PDF p. 1
By Maulana Wahiduddin Khan
دورِ حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو از سرِ نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علمِ کلام ہے۔ دورِ جدید کو ایک آئیڈیالوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئیڈیالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلا شبہہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید ہے اور اپنے طریقِ کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین۔ عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے اظہارِ دین کا مطالعہ کیجئے۔ مولا نا وحید الدین خاں (2021-1925ء)، ایک اسلامی اسکالر اور حامی امن مفکر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولا نا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتا بیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابل فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تا کہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ mwkhan.com cpsglobal.org اظهارِ دین عصری اسلوب میں اسلام کا علمی اور فکری مطالعہ مولانا وحیدالدین خاں
