Urdu book · اظہارِ دین

ذہین وجود

Urdu book, p. 150

By Maulana Wahiduddin Khan

ذہن وجود اسٹیفن ہاکنگ (Stephen Hawking) موجودہ زمانے کا ایک ممتاز برٹش سائنس داں ہے۔ کائنات کے طویل مطالعے کے بعد اس نے کہا کہ میرا ریاضیاتی ذہن یہ بتاتا ہے کہ زمین کے ماورا بھی انسان کے مانند کوئی ذہن ہونا چاہیے۔ اس وجود کو اس نے اجنبی زندگی (Alien life) کا نام دیا ہے۔ اس معاملے میں اسٹیفن ہاکنگ کی سادہ منطق یہ ہے کہ ہماری کائنات میں تقریباً ایک سو بلین کہکشائیں ہیں۔ ہر کہکشاں میں کئی سو بلین ستارے ہیں۔ اتنی بڑی کائنات میں یہ بات ناقابل قیاس ہے کہ صرف زمین وہ واحد سیارہ ہو جہاں زندگی کا ارتقا ہوا ہے۔ میرے ریاضیاتی ذہن کے مطابق، ستاروں کی یہ عظیم تعداد ہی اس نظریے کو پوری طرح معقول ماننے کے لیے کافی ہے: سیارہ زمین پر ذہن کا ہونا، اولاً جس چیز کو ثابت کرتا ہے، وہ استثنا (exception) ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس استثنا کی توجیہ کیا ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ نے ارتقا (evolution) کے مفروضہ نظریے کو توجیہ کی بنیاد قرار دیا ہے۔ مگر زیادہ معقول بات یہ ہے کہ اس استثنا کی توجیہ، مداخلت (intervention) کی بنیاد پر کی جائے۔ کیوں کہ مداخلت اپنے آپ میں ثابت ہے، اور جب مداخلت کو مان لیا جائے تو خالق کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے۔ موجودہ زمانے میں بہت سی نئی حقیقتیں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ نئی حقیقتیں خالق کے وجود کو ثابت کر رہی تھی، لیکن ارتقائی مفروضے کے تحت ان کو ارتقائی عمل کا نتیجہ قرار دے دیا گیا۔ مگر یہ محض ایک قیاس ہے، اور ایک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page