Urdu book · اظہارِ دین

اظہارِ دین

Urdu book, p. 488

By Maulana Wahiduddin Khan

کسی قوم کو عذاب دینے کا واقعہ تاریخ میں کئی بار پیش آیا ہے، لیکن ایک عظیم سیلاب کے ذریعے عذاب دینے کا واقعہ صرف ایک بار پیش آیا۔ یہ واقعہ بھی خدا کی طرف سے تاریخ کی تنظیم سے تعلق رکھتا ہے۔ اس بنا پر یہ ممکن ہوا کہ کشتی میں سوار اہل ایمان دور کے علاقے میں پہنچ جائیں۔ چنانچہ یہی بچے ہوئے اہل ایمان تھے جن کی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں انسان کی آبادیاں قائم ہوئیں۔ حضرت نوح کے زمانے تک انسان کی نسل صرف میسوپوٹامیا (عراق) کے محدود علاقے میں پائی جاتی تھی، لیکن طوفانِ نوح کے بعد انسان کی نسل زمین کے مختلف حصوں میں پھیل گئی۔ تاریخ کے دودھارے قرآن کے بیان کے مطابق، انسانی تاریخ کے آغاز ہی سے انسانی زندگی کے دودھارے بن گئے۔ ایک، اتباعِ ابلیس کا دھارا، اور دوسرا، اتباعِ ملائکہ کا دھارا۔ زندگی میں ہمیشہ مثبت اور منفی دونوں قسم کے پہلو موجود ہوتے ہیں۔ اتباعِ ابلیس یہ ہے کہ آدمی مثبت پہلو کو نظر انداز کرکے منفی پہلو کو اختیار کرے۔ اس کے برعکس، اتباع ملائکہ یہ ہے کہ آدمی منفی پہلو کو نظر انداز کرکے مثبت پہلو پر فوکس کرے۔ پوری انسانی تاریخ اسی دو قسم کے اتباع کی کہانی ہے۔ ایک روش کو اتباعِ ابلیس کا کلچر کہہ سکتے ہیں اور دوسری روش کو اتباع ملائکہ کا کلچر۔ خالق نے انسان کو مکمل آزادی دے دی ہے، خواہ اس آزادی کی بنا پر بگاڑ کی وہ صورت پیدا ہو جائے جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ (30:41)۔ یعنی، خشکی اور تری میں فساد پھیل گیا لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے۔ مگر خالق نے انسان کی آزادی منسوخ نہیں کی، البتہ خالق نے اس کا اہتمام کیا کہ اصل مقصدِ تخلیق میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ خالق نے انسان کو آزادی بھی دے دی ہے اور اسی کے ساتھ وہ تاریخ کو اس طرح مینج (manage) کر رہا ہے کہ مجموعے کی سطح پر بگاڑ کے باوجود مطلوب افراد کی پیدائش کا سلسلہ برابر جاری رہے۔ یہی وہ نکتہ ہے جو تاریخ کی معنویت کو واضح کرتا ہے۔ تاریخ میں ایسے انسانوں کی مثالیں کم ہیں جنھوں نے اپنی آزادی کا صحیح استعمال کیا۔ زیادہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page