زوال کی آخری مثال
Urdu book, p. 540
By Maulana Wahiduddin Khan
خیالات کیاتھے ، اس کا اظہار آئن سٹائن کے ایک مطبوعہ خط سے ہوتا ہے ۔ یہ خط اس نے 3 جنوری 1954 کو اپنی ہینڈ رائٹنگ میں جرمن زبان میں ایک یہودی فلاسفر ایرک بی گٹ کائنڈ ( Eric B. Gutkind) کے نام لکھا تھا ۔ اس خط میں اس نے لکھا تھا کہ ــــ خدا کا لفظ میرے نزدیک اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہ وہ صرف انسانی کمزوریوں کا ایک اظہار ہے : The word God is for me nothing more than the expression of موجودہ زمانے میں خدا کے عقیدے کے خلاف جو کتا بیں لکھی گئی ہیں اور جو مقالات شائع ہوۓ ہیں ، ان کی تعداد ہزاروں سے بھی زیادہ ہے ۔ اس نوعیت کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں : God: The Failed Hypothesis, by Victor Stenger, 2007 Society without God, by Phil Zuckerman, 2008 God is not Great, by Christopher Hitchens, 2009 انٹرنیٹ پر اس نوعیت کی کئی مستقل ویب سائٹس ہیں ۔ مثلاً : God is Imaginary, God Does not Exist اس سے بڑھ کر یہ کہ موجودہ زمانے کا سب سے بڑا علمی موضوع سائنس ہے ۔ سائنس کو موجودہ زمانے کا سب سے زیادہ طاقت ور علمی موضوع سمجھا جاتا ہے ۔ مگر حال یہ ہے کہ سائنس کے تمام شعبوں سے خدا کو مکمل طور پر خارج کر دیا گیا ہے ۔ سائنس بظاہر تخلیق (creation) کے مطالعے کا نام ہے ، مگر سائنس کی تمام شاخوں میں خالق (Creator) کو پوری طرح حذف کر دیا گیا ہے ۔ اس کی آخری حد یہ ہے کہ خود سائنس کے مطالعے سے موجودہ زمانے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کائنات میں واضح طور پر ایک ذہین ڈیزائنر (intelligent designer) پایا جاتا ہے ۔ یہ دریافت اپنے آپ میں ثابت کرتی ہے کہ یقینی طور پر کائنات کے پیچھے ایک ذہین ڈیزائنر موجود ہے ۔ اس کے باوجود سائنٹفک کمیونٹی (scientific community) خدا کے وجود کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader