کامیاب خاندانی زندگی
Urdu book, PDF p. 1
By Maulana Wahiduddin Khan
ازدواجی زندگی کی کامیابی کا تمام تر انحصار اس پر ہے کہ راؤ اور دونوں زندگی کی حقیقتوں سے آشنا ہوں اور حقائق کی بنیاد پر، نہ کہ جذبات کی بنیاد پر، باہمی زندگی کی تعمیر کریں۔ ایسی حالت میں والدین کے لیے زیادہ ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو شادی سے پہلے اس کے لیے تیار کریں کہ وہ شادی کے بعد تحمل اور دانش مندی کے ساتھ باہمی معاملات طے کریں اور ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہوئے زندگی کی جد و جہد کریں۔ اگر لڑکے اور لڑکی دونوں میں اس قسم کا شعور حیات موجود ہو تو یقینی طور پر وہ کامیاب ازدواجی زندگی گزاریں گے، خواہ شادی کے وقت بظاہر ان کی معاشی حالت زیادہ بہتر نہ ہو۔ مولانا وحید الدین خاں (2021-1925ء) ایک اسلامی اسکالر اور امن کے سفیر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابل فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تا کہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ mwkhan.com cpsglobal.org ISBN 978-93-91481-67-4 PDF Buy کامیاب خاندانی زندگی فیملی لائف کی تعمیر و ترقی کے رہنما اصول مولانا وحیدالدین خاں
