Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

کامیاب خاندانی زندگی

Urdu book, p. 125

By Maulana Wahiduddin Khan

صورت وہ ہے جس کی مثال اوپر کے واقعہ میں نظر آتی ہے۔ اگر ہمارے درمیان اس قسم کا رواج پڑ جائے تو شادی قومی تعمیر کے پروگرام کا ایک اہم جز بن جائے۔ ہر خاندان میں نہایت خاموشی کے ساتھ ترقی کا سلسلہ چل پڑے۔ قوم کے اربوں روپے جو ہر سال چند دن کے تماشوں میں ضائع ہو جاتے ہیں ، قوم کی تعمیر کا ایک مستحکم ذریعہ بن جائیں۔ وہ قومی اقتصادیات کے منصوبہ کا جز بن جائیں۔ اور قوم اقتصادی حیثیت سے اوپر اٹھ جائے تو یہ صرف ایک اقتصادی واقعہ نہیں ہوگا بلکہ بے شمار پہلوؤں سے وہ قوم کی ترقی کے لیے مفید ہوگا ؀ یہ ایک مزید فائدہ ہے مگر مزید خرچ کے بغیر۔ طلاق کا مسئلہ طلاق (divorce) کیا ہے۔ طلاق کا مطلب یہ ہے کہ ایک با اختیار ادارہ کی طرف سے نکاح کے رشتے کو ختم کرنا: The legal dissolution of a marriage by a court or other competent body. نکاح صرف ایک مرد اور ایک عورت کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ نکاح قانون فطرت کا معاملہ ہے۔ ایک مرد اور ایک عورت جب نکاح کے ذریعہ آپس میں رشتہ قائم کرتے ہیں تو وہ فطرت کے ایک قانون کو اپنے اوپر منطبق (apply) کرتے ہیں۔ فطرت کے جو قوانین ہیں ، وہ سب کے سب بلا استثنا زندگی کے محکم اصول پر قائم ہیں۔ نکاح کا مطلب یہ ہے کہ ایک عورت اور ایک مرد باہمی طور پر ایک دوسرے کے پارٹنر بنیں ، اور کاگ وہیل (cogwheel) کی مانند ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے خالق کے نقشہ تخلیق (creation plan) کی تکمیل کریں۔ اس اعتبار سے طلاق خالق کے نقشہ تخلیق کا حصہ نہیں۔ وہ انسان کے غلط استعمال

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page