Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

صورت یا سیرت

Urdu book, p. 53

By Maulana Wahiduddin Khan

صورت یا سیرت اکثر نوجوان یہ خواب دیکھتے رہتے ہیں کہ ان کو خوبصورت بیوی مل جائے۔ مگر یہ صرف ایک نادانی کی خواہش ہے۔ نام نہاد خوب صورت عورت اکثر پر مسائل بیوی (problem wife) ثابت ہوتی ہے۔ ایسی عورت کی دل کشی صرف چند دن کی ہوتی ہے اور اس کے بعد سارا جنون ختم ہو جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نکاح کے معاملے میں آدمی کو اصل اہمیت سیرت کو دینا چاہیے۔ جو عورت سیرت میں اچھی ہو، وہی سب سے اچھی بیوی ہے۔ فرینک فرٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر جان (Dr. John Ockhert) نے ایک جائزے میں بتایا کہ ــ زیادہ خوب صورت لڑکیاں عام طور پر زندگی میں ناکام رہتی ہیں : Gorgeous women feel beauty is the only asset, and they cannot bear the ageing. Marilyn Monroe, one of the prettiest woman to emerge from Hollywood, is stated to have wept bitterly when she saw first traces of wrinkles in the mirror. دل کش عورتیں سمجھتی ہیں کہ خوب صورتی ان کا واحد سرمایہ ہے اور بڑھاپے کو وہ برداشت نہیں کر سکتیں ۔ میری لین مانرو (Marilyn Monroe, 1926-1962) ہالی وڈ کی ایک انتہائی خوب صورت عورت تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت بری طرح رونے لگی، جب کہ اس نے آئینے میں پہلی بار اپنے چہرے پر جھریوں کے نشانات دیکھے۔ جس آدمی کو پر کشش عورت نہ ملے، وہ زیادہ خوش قسمت ہے۔ کیوں کہ غیر پر کشش عورت عملی زندگی میں زیادہ بہتر رفیق ثابت ہوتی ہے۔ نکاح کا مقصد ایک نسوانی کھلونا حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ نکاح کا مقصد یہ ہے کہ آدمی کو ایک کار آمد رفیقۂ حیات مل

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page