Urdu book · کامیاب خاندانی زندگی

کامیاب خاندانی زندگی

Urdu book, p. 56

By Maulana Wahiduddin Khan

کے ساتھ دعا کا پوائنٹ آف ریفرنس بن جاتا ہے۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ خدایا، میں نے اس غیر مطلوب خاتون کو دل سے قبول کیا۔ میں اس مس میچڈ لائف پارٹنر (mismatched life-partner) کے ساتھ نارمل طریقے سے زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔ خدایا، اس کی بنا پر آپ میرے لیے خیر کثیر کا فیصلہ کر دے۔ اس خاتون کے غیر مطلوب پہلو کے بدلے مجھے ایک بہتر بدل دے دے۔ مثلاً اچھی اولاد، وغیرہ۔ تو ایسی دعا اس کے لیے اسمِ اعظم کے ساتھ کی گئی دعا بن جائے گی۔ اس کے برعکس، تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اگر آپ کو آپ کا میچ مل جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ اس کے ساتھ تفریحی موضوعات پر باتیں کریں گے، گہرے موضوعات پر ڈسکشن اس کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ گو یا وہ خاتون آپ کے لیے ذہنی ارتقا کا ذریعہ نہیں بنے گی، ذہنی جمود کا ذریعہ بن جائے گی۔ لو میرج نا کام کیوں جدید دور میں جب لو میرج (love marriage) کا طریقہ رائج ہوا تو اکثر عورت اور مرد نے یہ یقین کر لیا کہ اب انہوں نے نکاح کے معاملے میں آخری فارمولا دریافت کر لیا ہے۔ اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ہر عورت اور مرد لو میرج کے ذریعے اپنی پسند کی شادی کرے اور پھر اپنی پسند کے مطابق، اپنے لیے بہترین زندگی کی تعمیر کرے۔ لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ لو میرج کا طریقہ پوری طرح نا کام ثابت ہوا۔ آج کل ساری دنیا میں یہ حال ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں لو میرج کے ذریعے اپنی پسند کی شادیاں کرتے ہیں، لیکن سروے کے مطابق، پچاس فیصد سے زیادہ شادیاں نا کام ہوتی ہیں۔ لو میرج نے لوگوں کو خوش گوار ازدواجی زندگی کا تحفہ نہیں دیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page