Urdu book · کاروانِ ملّت

اسلامی دعوت بدلتی ہوئی دنیا میں

Urdu book, p. 223

By Maulana Wahiduddin Khan

قابل مشاہدہ ہے۔ بقیہ ۹۱ فی صد حصہ روشنی خارج نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے لیے قابل مشاہدہ ہی نہیں۔ یہ سادہ طور پر مادہ (mass) کی بات ہے۔ جہاں تک مادی مشاہدات کی توجیہہ کا سوال ہے تو اس معاملہ میں سائنس نے ہمیں کسی بھی یقینی جواب تک نہیں پہنچایا ہے۔ ہر چیز جس کو آدمی جاننا چاہتا ہے، بہت جلد وہ دیکھتا ہے کہ اس کی حد (limit) آگئی۔ اور اس کے آگے معاملۂ کو جاننا یا سمجھنا آدمی کے لئے موجودہ حالت میں نا ممکن ہے۔ ان تجربات کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ موجودہ زمانہ میں آدمی نے سائنس کے بارہ میں اپنے یقین کو کھودیا ہے۔ کمیونسٹ دنیا کا مسئلہ اگر جبر تھا، تو آزاد مغربی دنیا کا مسئلہ ذہنی گھمنڈ (intellectual arrogance) تھا۔ مگر اللہ تعالی نے ان کو سائنس کی محدودیت (Limitations) بتاکر ان کے علمی گھمنڈ کو چور چور کر دیا۔ یہاں میں انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۳) کا ایک پیرا گراف نقل کروں گا۔ اس نے "ہسٹری آف سائنس" کے آرٹیکل کے تحت لکھا ہے کہ ابھی حال تک، سائنس کی تاریخ کامیابی کی تاریخ تھی ۔ سائنس کی کامیابیاں بڑھتے ہوئے علم ، اور جہالت اور توہم پرستی پر فتح کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ سائنس سے ایجادات کا ایک سیلاب نکلا تھا جو انسانی زندگی کو ترقی دینے والا تھا۔ مگر حال میں یہ محسوس کیا گیا ہے کہ سائنس گہرے اخلاقی سوالات سے دو چار ہے۔ لامحدود ٹیکنکل ترقیوں سے پیدا ہونے والے خطرات نے مورخین کو مجبور کیا ہے کہ وہ سائنس کے بارہ میں اپنے ابتدائی سادہ خیالات کا دوبارہ تنقیدی جائزہ لیں : Until recently, the history of science was a story of success. The triumphs of science represented a cumulative process of increasing knowledge and a sequence of victories over ignorance and superstition; and from science flowed a stream of inventions for the improvement of human life. The recent realization of deep moral problems within sci- ence, of external forces and constraints on its development, and of dangers in uncontrolled technological change has challenged historians to a critical reassessment of this earlier simple faith. (16/366) خلاصہ کلام دوسری دنیا (کمیونسٹ دنیا) میں اسلامی دعوت کے لئے کام کرنے کے مواقع مسدود ہوگئے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page