Urdu book · خلیج ڈائری

پیش لفظ

Urdu book, PDF p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

پیش لفظ میرا معمول ڈائری لکھنے کا ہے۔ پہلے میں کبھی کبھی متفرق طور پر کچھ یادداشتیں لکھ لیتا تھا۔ یکم جنوری ۱۹۸۳ سے یہ میرا مستقل معمول بن گیا ہے۔ اب میں ہر روز ڈائری کا ایک صفحہ لکھتا ہوں ۔ اس طرح میری ڈائریوں کا ایک بڑا ذخیرہ اکٹھا ہو گیا ہے۔ انشاء اللہ ان کو دو دو سال کے مجموعہ کی صورت میں مختلف جلدوں میں شائع کیا جائے گا۔ خلیج کا بحران (۱۹۹۰) شروع ہوا تو قدرتی طور پر میری ڈائری میں اس سے متعلق تاثرات درج ہونے لگے۔ میں روزانہ انگریزی، عربی اور اردو اخبارات اور رسالے بڑی تعداد میں پڑھتا۔ پھر اپنے مزاج کے مطابق ، ہر روز کوئی ایک سبق کی بات لے کر اس کو ڈائری کے طور پر لکھ لیتا۔ اس طرح اُس کی بابت ایک پور ا ذخیرہ جمع ہو گیا۔ اس ذخیرہ کو ”خلیج ڈائری" کے نام سے الرسالہ مئی ۱۹۹۱ میں شائع کیا جا چکا ہے۔ یہی مجموعہ اب کتاب کی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔ کتاب کی صورت میں چھاپتے ہوئے اس میں دو اضافے کر دئے گئے ہیں۔ یہ اضافے ڈائری کے مضامین کا خلاصہ بھی ہیں، اور ان کی روشنی میں مستقبل کے تعمیری کام کا نقشہ بھی۔ "خلیج ڈائری" معروف معنوں میں خلیج کی جنگ کا کوئی روز نامچہ نہیں ہے۔ وہ صرف سبق آموز ناثرات کا مجموعہ ہے۔ اس میں متفرق طور پر جنگ کے بعض پہلوؤں کو لے کر اس سے سبق اخذ کیا گیا ہے۔ اس کے اندر اندارجات میں تاریخ کی ترتیب صرف راقم کے تاثرات کی تاریخ کو بتاتی ہے نہ کہ خود جنگی واقعات کی تاریخی ترتیب کو۔ سبق اخذ کرنے کے لئے اس میں دو طریقے استعمال کئے گئے ہیں۔ کہیں براہ راست طریقہ، یعنی جنگ کے واقعہ سے خود جنگ کا سبق لینا ۔ مثلاً ۵ فروری کا مضمون ۔ اور کہیں بالواسطہ طریقہ، یعنی جنگ کے واقعہ سے غیر جنگی سبق اخذ کرنا ۔ مثلاً ۵ جنوری کا مضمون ۔ یہ دونوں ہی طریقے عالمی ادب میں رائج اور مسلم ہیں۔ وحید الدین ۲۳ اپریل ۱۹۹۱

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page