Urdu book · خاندانی زندگی

صورت یا سیرت

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

کی ہوتی ہے اور اس کے بعد سارا جنون ختم ہوجاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نکاح کے معاملے میں آدمی کو اصل اہمیت سیرت (character) کو دینا چاہیے۔ جو عورت سیرت میں اچھی ہو، وہی سب سے اچھی بیوی ہے۔ فرینک فرٹ یوتی ورسٹی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر جان (Dr. John Ockert) نے ایک جائزے میں بتایا کہ ــ زیادہ خوب صورت لڑکیاں عام طور پر زندگی میں ناکام رہتی ہیں: Gorgeous women feel beuty is the only asset, and they cannot bear the ageing. Marilyn Monroe, one of the prettiest woman to emerge from Hollywood, is stated to have wept bitterly when she saw first traces of wrinkles in the mirror. دل کش عورتیں سمجھتی ہیں کہ خوب صورتی اُن کا واحد سرمایہ ہے اور بڑھاپے کو وہ برداشت نہیں کرسکتیں۔ میری لین مانرو، جو ہالی وُڈ کی ایک انتہائی خوب صورت عورت تھی، کہا جاتا ہے کہ وہ اْس وقت بُری طرح رونے لگی، جب کہ اْس نے آئینے میں پہلی بار اپنے چہرے پر جھرّیوں کے نشانات دیکھے۔ جس آدمی کو پُرکشش عورت نہ ملے، وہ زیادہ خوش قسمت ہے۔ کیوں کہ غیر پُرکشش عورت عملی زندگی میں زیادہ بہتر رفیق ثابت ہوتی ہے۔ نکاح کا مقصد ایک نسوانی کھلونا حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ نکاح کا مقصد یہ ہے کہ آدمی کو ایک کارآمد رفیقہ حیات

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page