خاندانی زندگی
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
حقیقت یہ ہے کہ قانونِ فطرت کے مطابق ، ایسا ہونا ممکن نہیں ۔ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز پسند کے خلاف زَوج (spouse) کے ساتھ موافقّت (adjustment) کرنا ہے ، ناپسندیدگی میں پسند کا پہلو تلاش کر لینا ہے ۔ عورت اور مرد عام طور پر ایک مشترک مسئلے سے دوچار رہتے ہیں ۔ ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ اُس کو جو ساتھی ملا ہے ، یا اْس کو جو زندگی ملی ہے ، وہ اس کے مطلوب سے کم ہے۔ اپنی حاصل شدہ زندگی سے غیرمطمئن ہو کر ہر آدمی ایک اور مفروضہ زندگی کی تلاش میں رہتا ہے ۔ یہ تصور انتہائی حد تک غیرحقیقت پسندانہ ہے۔ کوئی عورت یا مرد جس مفروضہ زندگی کو اپنے ذہن میں لیے ہوئے ہے ، وہ مفروضہ زندگی اگر بالفرض اس کو مل جائے تب بھی وہ بدستور غیر مطمئن ہی رہے گا ۔ یاد رکھیے، خوش گوار زندگی خود آپ کے ذہن میں ہے۔ آپ کے ذہن سے باہر کسی خوش گوار زندگی کا کوئی وجودنہیں۔ سوچنے کا آرٹ (art of thinking) سیکھیے، اور پھر ہر زندگی آپ کے لیے آپ کی پسند کی زندگی بن جائے گی— خوش گوار زندگی کی تعمیر آدمی اپنے آپ کرتا ہے۔ کوئی دوسرا نہیں جو آپ کو خوش گوار زندگی کا تحفہ اپنی طرف سے پیش کرے۔ ذریعہ سکون قرآن کی سورہ نمبر 30 میں ارشاد ہوا ہے : خلق لكم من أنفسكم أزواجاً لتسكنوا إليها (الروم : (21) یعنی خدا نے تمھاری جنس سے تمھارے لیے جوڑے پیدا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader