احادیث
Urdu book, p. 189
By Maulana Wahiduddin Khan
(3495)۔ یعنی تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہو ۔ اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم میں سب سے اچھا ہوں۔ • لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً، إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ (صحيح مسلم، حدیث نمبر (1469)۔ یعنی، کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے نفرت نہ کرے اگر اس کی کوئی خصلت اس کو نا پسند ہو گی تو کوئی دوسری خصلت اس کی پسند کے مطابق ہوگی۔ • أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ (سنن الترمذي، حديث نمبر، 1142) ۔ یعنی، مومنین میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے۔ اور تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنی عورتوں کے لیے اچھا ہو۔ ایک حدیث میں اچھی عورت کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے : • عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ؟ قَالَ: الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ، وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ، وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ ( سنن نسائی، حدیث نمبر 3231)۔ یعنی، حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا۔ سب سے بہتر عورتیں کون ہیں ۔ فرمایا وہ عورت کہ مرد جب اسے دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے۔ اور مرد جب کسی کام کے لیے کہے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور اپنے نفس اور اپنے مال میں وہ مرد کی مرضی کے خلاف کچھ نہ کرے۔ عورت کو اسلام میں کتنا با عزت مقام دیا گیا ہے، اس کا اندازہ حسب ذیل روایات سے ہوتا ہے:

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader