خدا کی دریافت
Urdu book, PDF p. 1
By Maulana Wahiduddin Khan
لیوس ٹامس (Lewis Thomas) ایک امریکی سائنس داں اور فلسفی ہے۔ اس کی پیدائش 1913 میں ہوئی، اور وفات 1993 میں۔ بائیولوجی پر اس کی ایک کتاب ہے۔ اس کتاب میں اس نے زمین کے بارے میں یہ الفاظ لکھے ہیں— وہ خلا میں لٹکا ہوا اور بظاہر ہر ایک زندہ کرہ ہے: Hanging there in space and obviously alive. (Lewis Thomas, The Fragile Species, Collier, 1993, p. 135) یہ زمین (planet earth) کی نہایت صحیح تصویر ہے۔ زمین ایک اتھاہ خلا (vast space) میں مسلسل گردش کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ زمین کے جو احوال ہیں، وہ انتہائی استثنائی طور پر ایک زندہ کرہ کے احوال ہیں۔ یہ چیزیں اتنی حیرت ناک ہیں کہ اگر ان کو سوچا جائے تو رونگٹے کھڑے ہو جائیں، اور بدن میں کپکپی طاری ہو جائے۔ زمین میں اور بقیہ کائنات میں اتنی زیادہ نشانیاں ہیں کہ اگر کوئی آدمی ان میں سنجیدگی سے (sincerely) غور کرے تو یہ کائنات اس کے لیے خدا کی معرفت اور جلال و جمال کا آئینہ بن جائے۔ زیر نظر کتاب میں انھیں نشانیوں کے ذریعے خدا کی دریافت کی طرف رہنمائی کی گئی ہے۔ خدائی دریافت سائنسی حقائق کی روشنی میں مولانا وحیدالدین خاں خدائی دریافت سائنسی حقائق کی روشنی میں مولانا وحیدالدین خاں Goodword Books
