Urdu book · خدا کی دریافت

کیا کوئی زد ذرہ ہے

Urdu book, p. 108

By Maulana Wahiduddin Khan

کیا کوئی زڈ ذرہ ہے ڈاکٹر عبدالسلام (1996-1926)، پروفیسر نظری طبیعیات، امپیریل کالج، لندن: اگلے دس برسوں میں ہمیں یا تو زڈ ذرہ (Z-particle) کا وجود تسلیم کرنا ہے، یا یہ ثابت کرنا ہے کہ اس کا کوئی وجود نہیں۔ اگر اس کا وجود ثابت ہو گیا، جیسا کہ موجودہ نظریے کی پیشین گوئی ہے تو اس کے بعد عالم فطرت کی چار طاقتیں جن کا ہمیں علم ہے ان میں سے دو طاقتوں کا ایک ہونا ثابت ہو جائے گا۔ (وہ چار طاقتیں یہ ہیں: کشش، برقی مقناطیسیت، طاقت ور نیوکلیئر فورس جو کہ ایٹم کے نیو کلیس کو آپس میں باندھنے رکھتی ہے، اور کمزور نیوکلیئر فورس جو ریڈیائی لہروں سے متعلق ہے ) ۔ پروفیسر عبدالسلام اور دوسرے سائنس دانوں نے حال میں کمزور نیوکلیئر فورس اور برقی مقناطیسیت کو ایک ثابت کرنے میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ زڈ ذرہ کی دریافت سے مضبوط تجرباتی تائید حاصل ہوگی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page