Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی دریافت

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کی دریافت Discovery of God خدا کی فلسفیانہ تلاش(philosophical pursuit of God) کی تاریخ قدیم یونان کے دور تک جاتی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پہلا یونانی فلاسفر تھیلز آف میلٹس (Thales of Miletus) تھا، جس کا زمانہ 624-546 قبل مسیح ہے۔ فلسفہ (philosophy) اپنی حقیقت کے اعتبار سے خالق کی تلاش کا نام ہے۔ لیکن فلسفہ کبھی خالق کی دریافت میں کامیاب نہ ہوسکا۔ فلسفہ کا موضوع وجود ہے: Philosophy is the study of general and fundamental questions about existence, knowledge, values, reason, mind, and language. یہ فلسفہ کے مضمون کا ظاہری بیان ہے۔ لیکن اپنی حقیقت کے اعتبار سے فلسفہ حقیقت اعلیٰ(supreme truth) یعنی خدا کی علمی تلاش کا دوسرا نام ہے۔ تمام فلسفی کسی نہ کسی عنوان کے تحت حقیقت اعلیٰ کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ لیکن کوئی فلسفی اپنی تلاش میں کامیاب نہ ہوسکا۔ فلسفیانہ تلاش کی ناکامی تمام فلسفیوں کا کیس ایک تھا، وہ ہے حقیقت کی تلاش۔ تمام فلسفیوں نے یہ چاہا کہ وہ سچائی کو علم کے راستے سے جانیں، لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ ہر فلسفی اپنی اس تلاش میں ناکام رہا۔ برطانوی فلسفی برٹرینڈرسل کا معاملہ بھی یہی تھا۔ برطانوی فلسفی برٹرینڈرسل (1970-1872) کے بارے میں اس کے ایک سوانح نگار نے لکھا ہے کہ برٹرینڈرسل ایک ایسا فلسفی تھا، جو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page