Urdu book · خدا کی دریافت

خدا کی دریافت

Urdu book, p. 149

By Maulana Wahiduddin Khan

طرف جاتا ہے۔ اگر ایسا ہو کہ درخت میں یہ دو طرفہ خصوصیت نہ ہو تو اس کے بعد زمین کی سطح پر ہرے بھرے درختوں کا خاتمہ ہو جائے گا، وغیرہ۔ ذہین کائنات کائنات میں ان گنت چیزیں ہیں، اور ہر چیز مرکب (compound) کی صورت میں ہے۔ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ ایٹم، کائنات کا ایک ایسا واحد ہے، جو مفرد (single) ہے، اور غیر مرکب حالت میں ہے۔ مگر آئن سٹائن کے زمانے میں جب ایٹم ٹوٹ گیا تو معلوم ہوا کہ ایٹم بھی مرکب ہے، وہ کوئی مفرد چیز نہیں۔ دورِ جدید میں ہر چیز کا سائنسی مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ چیزیں جن اشیا سے ترکیب پا کر بنتی ہیں، ان کی ترکیب کے لیے ہمیشہ بہت سے آپشن (options) موجود ہوتے ہیں، مگر سائنس یہ بھی بتاتی ہے کہ نیچر ہمیشہ یہ کرتی ہے کہ بہت سے آپشن میں سے اُسی آپشن کو لیتی ہے، جو کائنات کی مجموعی اسکیم کے عین مطابق ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اس دنیا کی ہر چیز بالکل پرفیکٹ نظر آتی ہے، اس دنیا کی ہر چیز اپنے فائنل ماڈل پر ہے۔ یہ اصول جو کائنات میں رائج ہے، اْس کو ایک لفظ میں ذہین انتخاب (intelligent selection) کہہ سکتے ہیں۔ کائنات میں بلین، ٹریلین سے بھی زیادہ چیزیں موجود ہیں، لیکن ہر چیز بلا استثنا اِسی ذہین انتخاب کی مثال ہے۔ یہ اصول اتنا زیادہ عام ہے کہ ایک سائنس دالِ ڈاکٹر فریڈ ہائل (Fred Hoyle) نے اِسی موضوع پر ایک کتاب تیار کر کے شائع کی ہے، اْس کا نام ہے— ذہین کائنات (The Intelligent Universe)۔ یہ کتاب ڈھائی سو صفحات پر مشتمل ہے، اور 1983 میں لندن سے چھپی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page