Urdu book · خدا کی دریافت

کویزار ایک ارب سورج سے بھی زیادہ روشن

Urdu book, p. 216

By Maulana Wahiduddin Khan

کوئز ار زمین سے دور دراز فاصلے پر واقع ایک آسمانی جرم (object) ہے، جس سے ریڈیائی لہریں کثیر مقدار میں نکلتی ہیں۔ کائنات کے انتہائی بعید کناروں پر واقع یہ شبہ ستارے بے حد روشن ہیں۔ ایک پوری کہکشاں جس میں سورج یا اس سے بڑے بڑے ایک ارب ستارے ہوں، جتنی انرجی (روشنی اور حرارت) خارج کرتی ہے، اتنی زیادہ انرجی (energy) تنہا ایک کوئز ار خارج کرتا ہے۔ اس قسم کے ستارے وسیع خلا (space) میں سینکڑوں کی تعداد میں معلوم کیے گئے ہیں۔ مزید عجیب بات یہ پائی گئی ہے کہ یہ ستارے اکثر جوڑے جوڑے ہیں، جو ایک دوسرے کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔ کائنات میں انرجی پیدا ہونے کا سب سے طاقت ور عمل جواب تک سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے، وہ تھرمونیوکلیری ایکشن(Thermonuclear Reaction) ہے۔ مگر کوئز ار سے خارج ہونے والی بے پناہ طاقت کی توجیہہ کے لیے وہ ناکافی ہے۔ قیاس ہے کہ کوئز ار میں انرجی پیدا ہونے کا طریقہ مکمل طور پر کوئی دوسرا طریقہ ہے، جو دیگر ستاروں میں نہیں پایا جاتا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page