Urdu book · منصوبہ بند عمل

ڈیزرٹ تھرپی

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

رھی۔ اس کے بعد خالق نے یہ انتظام کیا کہ ہر قوم میں اور ہر علاقے میں اپنے رسول بھیجے جو انسان کو اس کی اپنی قابل فہم زبان میں حق اور ناحق کا علم دیتے تھے۔ پیغمبروں نے یہ کام اعلیٰ اتمام حجت کی سطح پر انجام دیا۔ مگر انسان نے اپنی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ پیغمبروں کی دعوت کا غیر مطلوب جواب دیا۔ اس واقعے کا ذکر قرآن کی ایک آیت میں اس طرح کیا گیا ہے: (ترجمہ) افسوس ہے بندوں کے اوپر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا وہ اس کا مذاق ہی اڑاتے رہے (36:30)۔ اللہ رب العالمین کو اپنے نقشۂ تخلیق (creation plan) کے مطابق یہ منظور نہیں تھا کہ وہ انسان کی آزادی کا خاتمہ کر دے۔ اس لیے اس نے یہ کیا کہ انسان کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے، ہدایت کا ایک نیا نقشہ بنایا۔ اس نئے نقشے کی تکمیل کے لیے اللہ رب العالمین نے ابراہیم اور ان کی ذریّت کو چنا۔ جن کا زمانہ 1850-2324 ق م کے درمیان ہے۔ یہ گو یا رب العالمین کی طرف سے ہدایت کی ری پلاننگ کا معاملہ تھا۔ پیغمبر ابراہیم قدیم عراق میں پیدا ہوئے۔ وہاں انھوں نے لوگوں کو سچائی کا راستہ دکھایا۔ لیکن قدیم عراق کے باشندے جو اس وقت شرک پر قائم تھے، پیغمبر ابراہیم کی پیروی پر راضی نہ ہو سکے۔ آخر کار پیغمبر ابراہیم نے ایک خدائی منصوبہ کے مطابق عراق کو چھوڑ دیا۔ وہ اُس صحرائی علاقے میں آ کر آباد ہوئے جہاں اب مکہ واقع ہے۔ انھوں نے اس صحرائی علاقہ میں اپنی بیوی ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page