Urdu book · منصوبہ بند عمل

منصوبہ بند عمل

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

process) جاری ہوا، جس نے تاریخ کو بدل دیا۔ اس عمل کے نتیجے میں ایک طرف دورِ شرک کا خاتمہ ہوا۔ اسی کے ساتھ دوسری طرف اس کے نتیجے میں نیچر میں آزادانہ تحقیق کا مزاج پیدا ہوا، اس کے بعد تاریخ میں وہ دور آیا جس کو جدید تہذیب (modern civilization) کہا جاتا ہے۔ تاریخ میں یہ انقلاب ری پلاننگ کے ذریعہ ظہور میں آیا۔ ہجرتِ مدینہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن توحید کا مشن تھا۔ یعنی شرک کی آئیڈیا لوجی کے بجائے دنیا میں توحید کی آئیڈیا لوجی کو ظہور میں لانا۔ آپ نے اپنا مشن 610 عیسوی میں قدیم مکہ میں شروع کیا۔ اس وقت مکہ میں شرک کا کلچر تھا۔ مشرک سرداروں کو ہر اعتبار سے غلبہ کا مقام ملا ہوا تھا۔ تیرہ سال کی مخالفت کے بعد آخرکار انھوں نے رسول اللہ کو عملاً الٹی میٹم دے دیا کہ آپ اپنے ساتھیوں کو لے کر مکہ سے چلے جائیں، ورنہ ہم آپ کو قتل کردیں گے۔ پیغمبرِ اسلام کے لیے یہ ایک بحران (crisis) کا لمحہ تھا۔ مگر آپ نے ردِعمل (reaction) کا طریقہ اختیار نہیں کیا۔ بلکہ حالات کا بے لاگ جائزہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ آپ خاموشی سے مکہ چھوڑ دیں، اور یثرب چلے جائیں۔ جو کہ قدیم عرب کے تین بڑے شہروں میں سے ایک تھا، اور مکہ سے تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ پیغمبرِ اسلام نے جب مکہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت آپ نے اپنے اصحاب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page