مقصدِ حیات
Urdu book, p. 18
By Maulana Wahiduddin Khan
خالق کے تخلیقی پلان کے مطابق، موجودہ دنیا ٹسٹ کے لیے بنی ہے۔ یہاں جو لائف سپورٹ سسٹم ہے، وہ صرف اتنا ہی ہے جتنا کہ ٹسٹ (امتحان) کے مقصد کے لیے ضروری ہے۔ اب جو لوگ اس دنیا کو ٹسٹنگ گراؤنڈ (testing ground) سمجھیں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں، ان کے اندر کبھی مایوسی کی نفسیات پیدا نہیں ہوگی۔ لیکن جو لوگ موجودہ دنیا کو اپنی خواہشوں کی تکمیل کا مقام سمجھ لیں، اُن کو سخت مایوسی کا تجربہ ہوگا۔ کیوں کہ جو کچھ وہ چاہتے تھے، اس کی تکمیل کا انتظام خالق کے تخلیقی پلان کے مطابق، یہاں کیا ہی نہیں گیا تھا۔ موجودہ سیارہ زمین پر زندگی کا درست اور کامیاب طریقہ یہ ہے کہ آدمی، خالق کے تخلیقی پلان کے مطابق، اس دنیا کو عیش کا مقام نہ سمجھے، بلکہ وہ اس کو ٹسٹ (امتحان) کا مقام سمجھے۔ ایسا آدمی، خالق کے تخلیقی پلان کے مطابق یہاں زندگی گزارے گا اور اس کے نتیجے میں وہ ابدی کامیابی حاصل کرے گا۔ ٹسٹ کے مزاج کے تحت کسی انسان کی جو زندگی بنتی ہے، وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader