Urdu book · مقصدِ حیات

جنت اور انسان

Urdu book, p. 43

By Maulana Wahiduddin Khan

نے آپ کا سلیکشن کرلیا ہے، اور اب آپ کل سے ہمارے یہاں جوائن کر لیجیے۔ اس کے بعد چیئرمین نے بتایا کہ ائر پورٹ پر ہمارا جو آدمی آپ سے ملا تھا، وہ یہاں کا سینئر پروفیسر تھا۔ اور وہی آپ کا انٹرویو ربھی تھا۔ چیئرمین نے کہا کہ آپ کے بھیجے ہوئے کاغذات کو دیکھنے کے بعد ہم نے جان لیا تھا کہ جہاں تک تعلیمی لیاقت کا تعلق ہے، آپ اس کے پوری طرح اہل ہیں۔ اب ہم کو یہ جاننا تھا کہ آپ ہمارے یونیورسٹی کلچر کے معیار پر پورے اترتے ہیں یا نہیں۔ آپ کا مذکورہ انٹرویو ربھی کام کر رہا تھا۔ وہ آپ کو یونیورسٹی کے ہر شعبے میں لے گیا۔ اس نے یہاں کی تمام ایکٹویٹیز (activities) سے آپ کو متعارف کرایا۔ اس نے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرس دونوں کے ساتھ آپ کے سلوک کو دیکھا۔ اس دوران وہ آپ کی ہر بات کا دقتِ نظر کے ساتھ معائنہ کرتا رہا۔ انٹرویو ر کی رپورٹ آپ کے بارے میں پوری طرح مثبت ہے۔ چناں چہ آپ کے ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد ہم نے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page