Urdu book · مقصدِ حیات
جنت اور انسان
Urdu book, p. 49
By Maulana Wahiduddin Khan
انسان ایک ابدی مخلوق ہے، لیکن اُس کی زندگی دو دوروں میں بٹی ہوئی ہے۔ موت سے پہلے کا دورِ حیات، اور موت کے بعد کا دورِ حیات۔ موت سے پہلے کا دور، تیاری کا دور (preparatory period) ہے، اور موت کے بعد کا دور، تیاری کے مطابق، اُس کا انجام پانے کا دور۔ ہر عورت اور مرد کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے اِس حقیقت کو سمجھے، کیوں کہ اِسی کے اوپر اِس کے ابدی مستقبل کا انحصار ہے۔
