Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

کے بارے میں دو مختلف رویے بنتے ہیں۔ خالق کے پلان کے مطابق جو رویہ بنتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس نظام کو ٹیسٹ سپورٹ سسٹم (test support system) سمجھا جائے ۔ اس کے برعکس، انسان کے ذہن سے دیکھنے کی صورت میں وہ صرف ایک انجوائے سپورٹ سسٹم (enjoy support-system) بن کر رہ جاتا ہے۔ پہلی صورت میں زندگی ایک ذمّے داری (responsibility) کا معاملہ قرار پاتی ہے، اور دوسری صورت میں زندگی کا مقصد گھٹ کر صرف اس حیوانی سطح پر آجاتا ہے کہ کھاؤ، پیواور خوش رہو، اور اسی حال میں مرجاؤ۔ موجودہ زمانے میں سائنسی تحقیقات کے ذریعے انسانی زندگی اور لائف سپورٹ سسٹم کی معنویت ہمیشہ سے زیادہ بڑے پیمانے پر دریافت ہوئی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہونا چاہیے تھا کہ مقصد حیات کے بارے میں انسان اور زیادہ سنجیدہ ہوجائے ، وہ انعام کو استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ سے زیادہ منعم کا اعتراف کرنے والا بن جائے ، لیکن نتیجہ بالکل برعکس نکلا۔ انسان اس حقیقت کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page