Urdu book · معرفت قرآن

ایمان بالغیب

Urdu book, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

ایمان بالغیب قرآن کی سورہ البقرہ میں ارشاد ہوا ہے : الَّذِيْنَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (2:3) ۔ یعنی ہدایت یاب لوگ وہ ہیں جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں ۔ غیب پر ایمان کا معاملہ سادہ طور پر صرف عقیدے کا معاملہ نہیں ہے، وہ براہِ راست طور پر ہدایت کے معاملے سے جڑا ہوا ہے۔ جس آدمی کے اندر ایمان بالغیب کی صفت ہو، اُسی کو ہدایت ملے گی۔ جو آدمی ایمان بالغیب کی صفت سے محروم ہو، اس کو کبھی ہدایت ملنے والی نہیں۔ جب تمام حقیقتیں غیب میں ہوں تو اعلیٰ حقیقت کی دریافت کا معاملہ اس سلسلے میں استثنا (exception) نہیں ہو سکتا۔ غیب کا لفظ عربی زبان میں صرف غیر مشہود (unseen) کے معنی میں نہیں ہے۔ غیب کا لفظ ایسی چیز کے لیے بولا جاتا ہے جو اگر چہ غیر مشہود ہو، مگر وہ غیر موجود نہ ہو، یعنی جب ایک چیز موجود ہوتے ہوئے دکھائی نہ دے تو اس کے لیے غیب کا لفظ بولا جائے گا۔ اللہ کا معاملہ یہی ہے۔ اللہ اگرچہ بظاہر غیب میں ہے، مگر بہ اعتبار حقیقت، وہ تمام موجود چیزوں سے زیادہ موجود ہے۔ اس آیت میں ایمان بالغیب سے اصلاً ایمان باللہ مراد ہے، مگر تبعاً اس میں وہ تمام متعلقاتِ ایمان شامل ہیں جن پر ایک مومن کے لیے ایمان لانا ضروری ہے۔ مثلاً وحی، ملائکہ، جنت اور جہنم، وغیرہ۔ اصل یہ ہے کہ ہم چیزوں کو دو طریقوں سے جانتے ہیں ایک، مشاہدہ (observation)، اور دوسرا استنباط (inference) ۔ سائنسی اعتبار سے، یہ دونوں طریقے یکساں طور پر معتبر ہیں۔ اعتبار یت (validity) کے لحاظ سے، دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ موجودہ زمانے میں سائنس کو علمی مطالعے کا ایک معتبر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ سائنس کے دو حصے ہیں ــــ ایک ہے، نظری سائنس (theoretical science) ، اور دوسرا ہے، فنی سائنس (technical science) ۔ سائنسی مطالعے کے مطابق، فنی سائنس کا دائرہ بہت محدود ہے۔ فنی سائنس کے ذریعے چیزوں کے صرف ظواہر (appearance) کو دیکھا جا سکتا ہے، لیکن تمام چیزیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page