آخری بات
Urdu book, p. 257
By Maulana Wahiduddin Khan
مذہب اور جدید چیلنج زیر نظر کتاب کا ترجمہ دنیا کی اکثر بڑی زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ اسلامی دنیا کی اکثر یونیورسٹیوں میں وہ مطالعہ کے نصاب میں داخل ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں اخبارات ورسائل نے اپنے تبصروں میں اس کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ مسلم دنیا کے مشہور ترین عربی اخبار الاہرام (قاہرہ) نے اپنے 2 جولائی 1973 کے شمارہ میں اس پر جو مفصل تبصرہ کیا تھا، اس کا آخری پیرا گراف یہ تھا— مصنفِ کتاب نے اسلام کے مطالعہ کا ایسا علمی انداز اختیار کیا ہے جو بالکل انوکھا ہے۔ جدید مادی فکر کے مقابلہ میں دین کو وہ اسی طرز استدلال سے ثابت کرتے ہیں جس سے منکرین اپنے نظریات کو ثابت کرتے ہیں۔ اسلام کے ظہور سے لے کر اب تک چودہ سو سالوں میں اسلام پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اگر تاریخ کو چھانا جائے اور اللہ کی طرف بلانے والی عمدہ کتابوں کو چھلنی سے چھان کر نکالا جائے تو یہ کتاب بلاشبہ ان میں سے ایک ہوگی۔“
