Urdu book · مطالعۂ حدیث

ذکر و دعا

Urdu book, p. 116

By Maulana Wahiduddin Khan

اس معاملہ کا تعلق صرف بیماری سے نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق ہر اس تجربہ سے ہے جو آدمی کو بیماری جیسا تجربہ کرائے۔ انسان کی زندگی میں جس طرح کامیابی کی اہمیت ہے اسی طرح ناکامی کی بھی اہمیت ہے۔ جس طرح آدمی کے لیے خوشی ایک اچھی چیز ہے اسی طرح اس کے لیے غم بھی ایک اچھی چیز ہے۔ شرط یہ ہے کہ آدمی کا ذہن بیدار ہو چکا ہو اور تجربات سے سبق لینے کی صلاحیت اس کے اندر پیدا ہو چکی ہو۔ غم کا تجربہ آدمی کے ذہن کو کھولتا ہے۔ وہ اس کے اندر چھپے ہوئے گہرے احساسات کو جگاتا ہے۔ وہ اس کی حساسیت کو بڑھا کر اس کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ چیزوں سے سبق لے سکے۔ غم کسی آدمی کے لیے ذہنی ترقی کا ذریعہ ہے۔ غم آدمی کو اعلیٰ حقیقتوں سے جوڑنے کا سبب ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page