ربانیات
Urdu book, p. 204
By Maulana Wahiduddin Khan
آئی ہیں۔ مسلم افراد کا حصہ ان میں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ مذکورہ واقعہ ایک اعتبار سے ایک انسان کا واقعہ ہے اور دوسرے اعتبار سے وہ ایک اصول کو بتاتا ہے۔ وہ اصول یہ کہ جہاں تک آخرت کے انعام یا جنت میں داخلہ کا تعلق ہے، وہ صرف مخلص اہل ایمان کے حصہ میں آئے گا۔ گہرے اخلاص اور سچے ایمان کے بغیر کسی شخص کو آخرت کی ابدی جنت ملنے والی نہیں ہے۔ لیکن جہاں تک دنیوی اعتبار سے اسلام کی تاریخ کا تعلق ہے، اس معاملہ میں ایسے افراد کا بھی حصہ ہوگا جو اخلاص اور ایمان کی شرط پر پورے نہ اترتے ہوں۔ دنیوی اعتبار سے اسلام کا جو تاریخی قلعہ بننے والا ہے، اس کی تعمیر میں بے شمار لوگ براہ راست یا بالواسطہ طور پر حصہ لیں گے۔ ایسے لوگوں کو خدا دنیا کی کچھ چیزیں بطور معاوضہ دے سکتا ہے، مگر آخرت کا خصوصی انعام ایسے ایسے درد ناک رویّاسے پچھتانے والے لوگوں کے لیے مقدر نہیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader