دعوت
Urdu book, p. 211
By Maulana Wahiduddin Khan
سے بے علی قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : انا من غير الدجال اخوف عليكم من الدجال. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں تمہارے بارہ میں دجال سے بھی زیادہ دوسروں سے ڈرتا ہوں۔ فقيل وماهو يا رسول الله ۔ فقال علماء السوء (رواہ احمد من حدیث ابی ذر) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من ازداد علماً ولم يزدد هدىً لم يزدد من الله الا بعداً (رواہ ابو منصور الديلمی) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اشد الناس عذاباً يوم القيامة عالم لم ينفعه الله بعلمه (رواہ ابو داؤد الطيالسی وسعيد من منصور وابن عدی في الكامل ) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : مررت ليلة اُسريَ بي باقوام تقرض شفاههم بمقارض من نار ۔ فقلت من انتم ۔ قالوا كنا نامر بالخير ولا ناتيه وننهى عن الشر و ناتيه (رواہ ابن حبان) وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اللهم انی اعوذ بك من علم لا ينفع وقلب لا يخشع وعمل لا يرفع ودعاء لا يسمع (رواہ الحاكم من حديث ابن مسعود) کہا گیا کہ اے خدا کے رسول یہ دوسرے لوگ کون ہیں۔ فرمایا کہ برے علما ء ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص علم میں بڑھ جائے مگر وہ ہدایت میں نہ بڑھے وہ اللہ سے صرف دوری میں بڑھے گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم کا ہوگا جس کو اللہ نے اس کے علم سے فائدہ نہیں پہونچایا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کی رات میرا گزرا ایسے لوگوں سے ہوا جن کے ہونٹ آگ کی قینچی سے کاٹے جارہے تھے میں نے کہا کہ تم کون لوگ ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھلائی کی تلقین کرتے تھے مگر خود بھلائی پر عمل نہیں کرتے تھے اور ہم برائی سے روکتے تھے مگر ہم خود برائی سے نہیں رکھتے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ، میں تجھ سے ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو اور ایسے عمل سے جو تیری طرف اٹھایا نہ جائے اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader