Urdu book · مطالعۂ حدیث
صد احادیث
Urdu book, PDF p. 372
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن اور حدیث کی روشنی میں فرقہ بندی اور جماعت قرآن اور حدیث میں وہی فرق ہے جو اِجمال اور تفصیل میں ہوتا ہے۔ قرآن میں اسلام کی بنیادی تعلیمات بتائی گئی ہیں۔ حدیث میں ان تعلیمات کی تفصیل ملتی ہے ۔ قرآن کو سمجھنے کے لیے اور قرآن کی اصولی تعلیمات کا عملی انطباق جاننے کے لیے حدیث کا مطالعہ لازمی طور پر ضروری ہے۔
