اسلام
Urdu book, p. 49
By Maulana Wahiduddin Khan
مغربی تہذیب کے حاملین کے ذریعہ عالم فطرت کے بے شمار نئے حقائق سامنے آئے ہیں جو کہ اسلام کی صداقت کو خالص علمی بنیادوں پر درست ثابت کر رہے ہیں۔ مذکورہ اسباب کی بنا پر میری قطعی رائے ہے کہ مغربی تہذیب دجال کا ظہور نہیں، اپنے امکانات کے اعتبار سے وہ اسلام کے حق میں تائید الہی کا ظہور ہے۔ اس نے وہ تمام اسباب پیدا کر دیے ہیں جو ادخال الکلمہ کی مہم کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ موجودہ زمانہ میں ان امکانات کو استعمال کرتے ہوئے یہ کام بخوبی طور پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ یہ پر اس بالفعل شروع ہو چکا ہے۔ آج ہر دن ہزاروں لوگ اسلام کو دین فطرت پا کر اس کو قبول کر رہے ہیں۔ حدیبیہ کا معاملہ طے ہونے کے بعد قرآن کی سورہ الفتح اتری تھی اس میں کہا گیا کہ : that it may be a sign for the believers, and that He may guide you to a straight path. (48:20) دوسرے لفظوں میں یہ کہ یہ معاملہ اس لیے ہوا تا کہ تم کو ایک علامتی واقعہ کی صورت میں بتایا جائے کہ اس طرح کے معاملات میں تم dichotomy میں گرفتار نہ ہو بلکہ تیسرا رستہ تلاش کرو ۔ یہ حدیبیہ پرنسپل ہے اور مغربی تہذیب کے معاملہ میں ہمیں اسی حدیبیہ پرنسپل کو اختیار کرنا ہے۔ اس کے بعد خدا کی یہ بشارت ہمارے اوپر صادق آئے گی کہ ہم نے تم کو کھلی فتح دے دی (1:48)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader