اخلاق
Urdu book, p. 98
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ سے واپس ہر کر مدینہ آئے تو آپ نے فرمایا کہ: رجعنا من الجہاد الاصغر الی الجہاد الاکبر (ہم چھوٹے جہاد سے لوٹ کر بڑے جہاد کی طرف واپس آئے ہیں)۔ یعنی پہلے اگر ہمارا مقابلہ خارجی دشمن سے تھا تو اب ہمارا مقابلہ داخلی نفس سے ہے۔ اور پہلے کے مقابلہ میں یہ دوسرا مقابلہ بلاشبہ زیادہ سخت ہے۔ اگر آپ قوم کے دشمن سے لڑیں تو آپ پوری قوم کے نمائندے اور ہیرو بن جاتے ہیں۔ پوری قوم میں آپ کو عزت کا درجہ مل جاتا ہے۔ لیکن دل کے اندر پیدا ہونے والی نفسیاتی برائیوں کو کچلنا ایک ایسا جہاد ہے جس کو خدا کے سوا کوئی اور نہیں جانتا۔ یہی وجہ ہے کہ داخلی جہاد بڑا ہے اور اس کا انعام یہ بہت ہے بھی بہت زیادہ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader