Urdu book · قیادت نامه

پیغمبر کا فیصلہ

Urdu book, p. 197

By Maulana Wahiduddin Khan

غیر قوموں کی سازشوں کا انکشاف کرنے میں مشغول ہے ۔ وہ دوسروں کے ظلم پر احتجاج کرنے میں اپنے تمام الفاظ خرچ کر دینا چاہتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے یہی روگردانی موجودہ مسلمانوں کی تمام بربادیوں کا اصل سبب ہے۔ مسئلہ کے اصل سبب کو دور کرنے کے لیے وہ کوئی محنت نہیں کرتے۔ اس کے برعکس ایک فرضی چیز کو سبب قرار دے کر اس کے اوپر اپنی ساری تو اناسیاں خرچ کر رہے ہیں۔ ایسی ہر کوشش لغویت کی حد تک بے معنی ہے ۔ اس کا ہرگز کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ۔ خواہ مسلمان پچاس ہزار سال تک اس کی چٹان پر اپنا سر پٹکتے رہیں ۔ علم طب اگر کسی بیماری کے بارہ میں یہ بتائے کہ اس کا سبب انسان کے جسم کے اندر ہے تو کوئی آدمی یہ نادانی نہیں کرے گا کہ وہ اس قسم کے مرض کے علاج کے لیے بیرونی مرہم تلاش کرنے لگے۔ کوئی مشین کام نہ کر رہی ہو، اور انجنیر اس کو دیکھ کر کہے کہ اس کا سبب اس کے اندرونی پرزہ کی خرابی ہے، تو کوئی آدمی مشین کے باہر پالش کر کے اس کو چلانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ مگر مسلمانوں کے مسئلہ کے بارہ میں ان کے پیغمبر کا کھلا ہوا فیصلہ ہے کہ ان کے مسئلہ کا سبب ان کا داخلی نقص ہے نہ کہ بیرونی سازش ، اس کے باوجود مسلمانوں کے تمام رہنما بیرونی سازشوں کا انکشاف کر رہے ہیں اور ان کے خلاف چیخ پکار کرنے میں مشغول ہیں ۔ شاید موجودہ مسلمانوں کو پیغمبر کی رہنمائی پر اتنا یقین بھی نہیں ہے جتنا ایک مریض کو اپنے ڈاکٹر پر اور ایک مشین والے کو اپنے انجینیر پر ہوتا ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page