قیادت نامه
Urdu book, p. 1
By Maulana Wahiduddin Khan
سے زیادہ عرصہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کے دور میں ریڈیو پاکستان نے بڑی ترقی کی۔ ریڈیو پاکستان کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل جناب سلیم گیلانی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے پروگراموں میں خبریں، تبصرے، تقاریر، ڈرامے، فیچر، موسیقی، بچوں، عورتوں، طالب علموں، کسانوں اور فوجیوں کے پروگرام شامل ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی بیرونی سروس کے ذریعے دنیا کے مختلف ملکوں کے لیے ان کی اپنی زبانوں میں پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے رسالے ”آہنگ“ (اردو) اور ”پاکستان کالنگ“ (انگریزی) بھی شائع ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیلی ویژن کا آغاز ۲۶ نومبر ۱۹۶۴ء کو لاہور سے ہوا۔ اس کے بعد ڈھاکہ، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں ٹیلی ویژن اسٹیشن قائم ہوئے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر رضوی تھے۔ ان کے بعد جناب اسلم اظہر اس عہدے پر فائز ہوئے۔ موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر جناب آغا ناصر ہیں۔ ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں خبریں، تبصرے، ڈرامے، موسیقی، بچوں، عورتوں، طالب علموں اور کسانوں کے پروگرام شامل ہیں۔ ٹیلی ویژن کے تعلیمی پروگرام بہت مقبول ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کا رسالہ ”ٹی وی ٹائمز“ (انگریزی) شائع ہوتا ہے۔ قیادت نامہ مولانا وحید الدین خاں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader