Urdu book · قیادت نامه

ایک مشورہ

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک مشورہ ڈاکٹر رائٹ (Dr Theodore Paul Wright Jr.) ایک امریکی عالم ہیں۔ انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں کو اپنے اختصاصی مطالعہ کا موضوع بنایا ہے۔ انھوں نے 1950 میں ایل (Yale) یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی اور 1963 سے ہندوستانی مسلمانوں کے معاملات کا باقاعدہ مطالعہ شروع کیا جو کہ تقریبا ایک سو ملین تعداد کے ساتھ انڈونیشیا کے بعد دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں وہ ہندوستان اور پاکستان کے کئی تفصیلی سفر کر چکے ہیں اور پچھلے تقریباً ۲۵ سال سے خاص اسی موضوع پر پڑھتے اور لکھتے رہے ہیں۔ اس موضوع پر ان کے مقالات ممتاز عالمی جرنلوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر رائٹ نے اپنی کتاب ہندوستانی مسلمان (Muslims in India) میں لکھا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے مستقبل کا معاملہ بڑی حد تک اس پر منحصر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے باہمی تعلقات کیا صورت اختیار کرتے ہیں۔ انھوں نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو چاہیے کہ غیر موثر انداز میں ان کے مسئلہ کا چین بن کر ان کے مسئلہ کو مشکل تر نہ بنائیں : You shouldn't make things difficult for them by championing their cause ineffectively. ڈاکٹر رائٹ نے ہندوستان کے مسلمانوں کو دو بڑی قسموں میں تقسیم کیا ہے۔ ساحلی مسلمان اور اندرونی علاقوں کے مسلمان ۔ ساحلی مسلمانوں سے ان کی مراد خاص طور پر جنوبی ہند کے مسلمان ہیں۔ اور اندرونی مسلمانوں سے مراد شمالی ہند کے مسلمان۔ دوسری قسم کے مسلمانوں کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ وہ یادگاری ذہن والے (Monument-conscious) ہیں ۔ یہ وہ مسلمان ہیں جو تاج محل اور لال قلعہ اور چار مینار کے درمیان رہتے ہیں۔ ان کا ذہن ابھی تک انھیں شاہی یادگاروں میں اٹکا ہوا ہے۔ یہ یادگاریں انھیں یہ بھولنے نہیں دیتیں کہ وہ کبھی اس ملک میں حکمراں طبقہ کی حیثیت رکھتے تھے۔ ڈاکٹر رائٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ذاتوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے سماج کا لازمی نتیجہ ہے :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page