Urdu book · راہیں بند نہیں

تم غریب نہیں دولت مند ہو

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ دنیا امکانات کی دنیا ہے۔ یہاں کبھی کسی کے لیے یہ امکان ختم نہیں ہوتا۔ یہاں مادہ فنا ہوتا ہے تو وہ توانائی بن جاتا ہے۔ تاریکی آتی ہے تو اس کے بطن سے ایک نئی روشنی برآمد ہو جاتی ہے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے۔ یہاں ہر ناکامی کے اندر سے ایک نئی کامیابی کا امکان ابھر آتا ہے۔ اس دنیا میں ہر طرف کامیابی کے راستے کھلے ہوئے ہیں، یہاں کسی بھی حال میں کسی کے لیے کامیابی کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ اپنی تخلیق کے اعتبار سے، یہ دنیا امید کی دنیا ہے، نہ کہ مایوسی کی دنیا۔

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page