قدرتی ڈھال
Urdu book, p. 91
By Maulana Wahiduddin Khan
با مقصد زندگی نہ کہ پرراحت زندگی ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ایک انگریزی کتاب نظر سے گزری۔ یہ کتاب پہلی بار ٹورانٹو سے ١٩٩٦ میں چھپی۔ میرے سامنے اس کا پیپر بیک ایڈیشن ہے جو سان فرانسسکو سے ١٩٩٩ میں چھپا۔ اس کا نام یہ ہے: The Monk Who Sold his Ferrari, A Fable about Fulfilling your Dreams and Reaching your Destiny— by Robin S. Sharma اس کتاب میں پرمسرت زندگی کا راز بتایا گیا ہے۔ اس کتاب کے چھپنے کے بعد اس پر غیر معمولی تبصرے کئے گئے۔ ایک مشہور مغربی مصنف جو ٹائی (Joe Tye) نے اس کتاب پر اظہار رائے کرتے ہوئے اس کے بارہ میں کہا کہ "سچی کامیابی اور خوشی کا ایک طاقتور اور شاندار فارمولا:" An elegant and powerful formula for true success and happiness. یہ کتاب کہانی کے انداز میں لکھی گئی ہے۔ اس فرضی کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ امریکہ کا ایک کامیاب وکیل کافی پیسہ کما لیتا ہے۔ مگر اس کے بعد وہ ذہنی تناؤ (mental tension) کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے۔ آخر کار وہ تنگ آکر سکون کی تلاش میں اپنی بیش قیمت گاڑی (Ferrari) کو بیچ کر ہمالیہ پہاڑ پر چلا جاتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک مفروضہ یوگی رمن سے ہوتی ہے۔ یوگی رمن اس کو اپنے خیالی جھونپڑے (hut) میں لے جاتا ہے جو پھولوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یوگی رمن امریکی وکیل کو بتاتا ہے کہ پرمسرت زندگی حاصل کرنے کی تدبیر کیا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ پرمسرت زندگی کا سر چشمہ خود تمہارے اپنے اندر ہے۔ اپنے اندر چھپی ہوئی توانائی کو باہر لاؤ اور تم صحت مند اور پرمسرت زندگی حاصل کر لو گے۔ اس کے بعد یوگی رمن امریکی وکیل کو اس مقصد کے لئے کچھ خاص ٹکنیک بتاتا ہے۔ اس ٹکنیک کی مختلف صورتیں ہیں۔ مثلاً گلاب کا پھول سامنے رکھ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader